تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغزستان سے منڈی بہاؤالدین کاطالبعلم تاحال وطن واپس نہیں آ سکا

جنگ نیوز -
منڈی بہاؤالدین .. . . . . . .منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ایک اورطالب علم ابھی تک وطن واپس نہیں آ سکا،جبکہ اس کا اپنے والدین سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے?منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والا طالبعلم عمران علی تین سال سے اعلی? تعلیم کے حصول کے لئے کرغیزستان کے شہر بشکیک میں مقیم ہے،اس کے والد ریاض احمد نے جیو نیوز کو بتایاکہ اس کا اپنے بیٹے سے24گھنٹے پہلے رابطہ ہوا تھا، جس میں اس نے بتایا تھاکہ اسکے ساتھ ہاسٹل میں 45پاکستانی مقیم ہیں جبکہ ہاسٹل انتظامیہ نے انہیں تین دن کے اندر ہاسٹل چھوڑنے کا حکم دیا ہے،ریاض احمدکے مطابق اس کے بعد سے ان کااپنے بیٹے سے رابطہ نہیں ہوسکا،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انکے بیٹے کوفوری واپس لایاجائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.