تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سعودی عرب میں تیار ہونیوالی پہلی کارکا افتتاح

جنگ نیوز -
ریاض. . . . . . .. . سعودی عرب کے فرمانروا نے ملک میں تیار ہونے والی پہلی کارکا افتتاح کردیا ہے? اس کا نام غزال1رکھا گیا ہے?شاہ عبداللہ نے دارالحکومت ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی کیمپس میں کارکی تیاری کے مختلف مراحل سے متعلق تصاویردیکھیں اور پھر بجلی کا بٹن دباکراس کا افتتاح کیا?انہوں نے منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے کام کرنے والے تمام افرادکو مبارکباد دی?یونیورسٹی کے شعبہ صنعتی انجنیئرنگ کے پروفیسرسعید درویش نے بتایا کہ کارکا ماڈل موٹرولا،مرسیڈیز اور میگنا، کینیڈاجیسی متعددبڑی کمپنیوں کے تعاون سے تیارکیا گیا ہے?طلبہ کوکارکاڈیزائن تیار کرنے کی مکمل آزادی دی گئی تھی?پروفیسردرویش نے بتایا کہ''غزال1 چاراعشاریہ آٹھ میٹر لمبی اور ایک اعشاریہ نو میٹر چوڑی ہے?یہ کارہرقسم کی سڑکوں پر مختلف صورت حال میں سفر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جبکہ کار کا اندرونی حصہ مسافروں کی سہولت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا''?انہوں نے انکشاف کیا کہ سالانہ دوہزار کاریں تیار کی جائیں گی?غزال عربی زبان میں جنگلی ہرن کو کہتے ہیں اور یہ سب سے برق رفتارجانور ہے?یہ مشکل ماحول میں بھی اپنا مخصوص حسن اور خوبصورت انداز برقراررکھتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.