تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوڈان میں صدارتی انتخابات کے دو ماہ بعد نئی حکومت تشکیل

جنگ نیوز -
خرطوم. . . . . . . . . سوڈان میں صدارتی انتخابات کے دو ماہ بعد صدر عمر البشیر نے گذشتہ روز نئی حکومت تشکیل دیدی?نئی حکومت 35 وزیروں پر مشتمل ہو گی? اس کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان حکمران جماعت نیشنل کانگریس کے علی الکرتی کو دیا گیا ہے? وزارت تیل کا قلمدان کالعدم سوڈان لبریشن آرمی کے لوال دینگ کے سپرد کیا گیا ہے?نئی وزرا کی تعیناتی عمر البشیر کے نئی ٹرم کے لئے منتخب ہونے کے اعلان کے سات ہفتوں بعد کی جا رہی ہے? اس صدارتی انتخاب میں انہیں 68 ووٹ ملے جبکہ حزب اختلاف نے دھاندلی اور ملک کے شمالی اور جنوب میں ووٹروں کو دھمکانے کے الزامات عائد کئے ہیں?سنہ دو ہزار گیارہ میں جنوبی سوڈان کی علاحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل موجودہ حکومت سوڈان کی آخری حکومت ہو گی? اس علیحدگی کے بعد تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی سوڈان کا علاقہ افریقا میں معرض وجود میں آنے والا سب سے نیا ملک ہو گا?صدر بشیر دنیا بھر کے حکمرانوں میں اس لئے منفرد مقام رکھتے ہیں کہ عالمی جرائم عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں? یہ وارنٹ گرفتاری جنگ سے تباہ حال دارفور کے علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کئے گئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.