تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جیت کے اتنے قریب پہنچ کر ہارنے سے سخت مایوسی ہوئی، شاہد آفریدی

جنگ نیوز -
دمبولا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ کو آنکھیں دکھائی ہیں ،انہیں بطور نائب کپتان ذمہ داری سے کھیلنا ہو گا،وہ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹنز کارنر میں عتیق الرحمان سے گفتگو کر رہے تھے،شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک کو بھی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے ? شاہد آفریدی نے کہا کہ جیت کے اتنے قریب پہنچ کر ہارنے سے سخت مایوسی ہوئی، موقع سے فائدہ نہیں اٹھا کر سری لنکا کو 225رنز پر آؤٹ کرنا چاہیئے تھا? انہوں نے کہا کہ سنچری کا مزہ آیا،لیکن ٹیم جیت جاتی تو مزہ دوبالا ہو جاتا، میرا آؤٹ ہونا ٹیم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کوبیٹنگ کوچ کی ضرورت نہیں،بڑے نام والے کوچز مسائل حل نہیں کر سکتے? انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کا ہر اسپیل اچھا رہا،دیکھ کر خوشی ہوئی? شاہد آفریدی نے کہا کہ پٹھے کنھچے ہیں،خطرناک انجری نہیں، فی الحال بھارت کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز ہے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.