5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کے پی ٹی کا ایف بی آر سے منجمد کئے گئیاربوں روپوں کی واپسی کا مطالبہ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ایف بی آر سے ٹیکس کی مد میں اکاؤنٹ منجمد کرکے حاصل کئے گئے آٹھ ارب 20 کروڑ ارب روپے واپس کرنے کامطالبہ کردیا?ذرائع کے مطابق پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر بابر خان غوری نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر رقم واپس نہ کی گئی تو متعدد ترقیاتی کاموں کے متاثر ہونے کا امکان ہے? دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مختلف بینکوں میں 28 ارب روپے موجود ہیں جن پر سود وصول کیا جا رہا ہے? ایف بی آر اور کے پی ٹی کے درمیان معاملہ حل کرنے کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے? اجلاس میں بابر خان غوری کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی شرکت کریں گے?