5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغزستان میں جاں بحق ہونیوالے علی رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
جنگ نیوز -
شورکوٹ…کرغزستان میں جاں بحق ہونے والے طالب علم علی رضا کی نماز جنازہ ہاکی گراؤنڈ شورکوٹ میں ادا کر دی گئی? نمازجنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں افراد موجود تھے? نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد علی رضا کو ان کے آبائی علاقے کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا? اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے? واضح رہے کہ علی رضا کرغزستان کی اوش یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم تھے اور چار روز پہلے نسلی فسادات کے دوران جاں بحق ہوئے تھے?ان کا جسد خاکی گزشتہ روز پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سی ون تھرٹی کے زریعے پاکستان منتقل کیا گیا?وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے علی رضا کے والد سے فون پر تعزیت کی? وزیر اعظم نے علی رضا کے والد سے کہا کہ حکومت پاکستان ان کے خاندان کے تمام بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی?