5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شادی دفاتر بھاری رقوم کے بدلے محض جھوٹے خواب فروخت کر رہے ہیں
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…بے ایما نی ، کرپشن اوردھو کا صرف سیاست اور کار وبا ر میں ہی نہیں ہے بلکہ رشتوں اور انسا نی جذبات کو کار و بار بنا کر ان میں بھی کیا جا تا ہے? گلی گلی کھلے میرج بیو رو اور اخبار وں میں بھرے ان کے اشہارات ایسی ہی بے ایما نی کی کھلی مثا ل ہیں?ایک حا لیہ رپور ٹ کے مطابق بہترین رشتے کرانے کے دعو یدار زیا دہ تر میر ج بیو رو بھار ی فیسں لینے کے با وجودا پنے کلا ئنٹس کو ما یو سی کے سوا کچھ نہیں دیتے ? رپو رٹ میں انکشا ف کیا گیا ہے کہ عام طور سے ان میر ج بیور و ز کی فیسیں سات آ ٹھ ہز ار سے لے کر پندرہ بیس ہزار روپے تک ہیں جبکہ بعض کلائنٹس کی مالی حیثیت کا اندازہ لگا کران سے اس سے بھی زیادہ رقم بٹور ی جا تی ہے ? رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اکثر میرج بیور وزصرف خو ش شکل لڑ کیوں کی ہی رجسٹر یشن کر تے ہیں کیو نکہ ان کے مطابق زیا دہ تر مائیں چاند جیسی بہو کی ہی متلاشی ہو تی ہیں ? تا ہم بھاری فیسیں لینے کے باوجود عام طو ر پر یہ میر ج بیو رو ز رشتے کرا نے میں ناکا م رہتے ہیں اور فیس لینے کے بعد نہ تو کیے گئے دعووں کے مطابق بہترین رشتے فراہم کرتے ہیں بلکہ اکثر اوقات را بطہ کرنا بھی بند کردیتے ہیں اور اپنی بیٹیوں کے ہاتھوں میں مہندی اور بیٹوں کے سر پر سہرا دیکھنے کے خواہشمند والدین کے ہاتھ مایو سی اور رقم کے ضیا ع کے علاوہ کچھ نہیں آ تا ?