تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عامر خان کے لیے اسکرپٹس کی بھرمار جاری ہے

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…پوری دنیا کو اپنی اداکاری سے متاثر کرنے والے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان پر آجکل چاروں جانب سے اسکرپٹس کی بھرمار جاری ہے?عامر خان کے آفس میں روزانہ آٹھ سے دس کہانیوں کے اسکرپٹس کی کاپیاں موصول ہورہی ہیں اور اس لیے انہیں اپنے آفس کی عمارت اور اس میں کام کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی ضرورت بھی محسوس ہورہی ہے?45سالہ عامر خان لگان،تارے زمین پر اور جانے تو یا جانے نہ جیسی بلاک بسٹر فلمیں پیش کرچکے ہیں اور اسی لیے سینکڑوں کی تعداد میں مصنف چاہتے ہیں کہ عامر خان ان کی کہانی کوفلمی روپ میں ڈھال دیں?عامر خان جو ہر عام شخص کے ساتھ بھی عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کے قائل ہیں ان افراد کی تحریروں کے ساتھ بھی مکمل انصاف کے حامی ہیں اور اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم ہر اسکرپٹ کو مکمل طور پر پڑھے اور ان میں سے چند اچھے اسکرپٹس شارٹ لسٹ کرے تاکہ ان افراد کوجوابی خطوط بھی ارسال کیے جاسکیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.