5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،رات بھر میں5افراد قتل
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارکٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت مزید5 افراد جاں بحق ہو گئے3 دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد14 ہو گئی ? نیو کراچی سیکٹر5 سی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار زاہد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا معقتول کے جسم پر11 گولیاں ماری گئی تھی ?زاہد ناظم آباد تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوتی ختم کر کے واپس اپنے گھر آیا تھا ?لیاری میں ماڑی پور بس اڈے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاوید پٹھان عرف جاویداں کو ہلاک کر دیا ?ہلاک ہونے والا پولیس کو15 سے زاہد مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقے میں منشایت کا کام کرتا تھا ? گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ?معقتول مذہبی جماعت کا کارکن تھا ?ادھر ڈالمیا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا? ہلاک ہونے والے کے پاس سے ایک روسی ساختہ دستی بم بھی برآمد ہوا جس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا? گزشتہ3 دن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد14 ہو گئی ہے ?