5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
میکسیکو میں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،13ہلاک،5زخمی
جنگ نیوز -
کولیسیان…میکسیکو میں تین ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے ? حکام کے مطابق شمال مغربی میکسیکو کی ریاست سنالوا کے قصبہ الفرٹی میں ایک ٹرین بریک فیل ہوجانے کے باعث دیگر دو مال گاڑیوں سے ٹکرا گئی ، ٹرینوں میں تصادم کے باعث غیرملکی تارکین وطنوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے? سنالوا کے حکومتی وکیل کے ترجمان نے غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ پٹڑی تبدیل کرنے میں کوتاہی تھی?