5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور :غربت سے تنگ آکر رکشہ ڈرائیور کی بیوی بچوں سمیت خودکشی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں کے رکشہ ڈرائیور نے غربت سے تنگ آکر اپنے تین بچیوں اور بیوی سمیت زہر کی گولیاں کھا لیا? باپ اور دو بیٹیاں ہلاک ہوگئیں?شاہ پور کانجراں کا رہائشی امجد کے مطابق اسکا بھائی اکبر علی رکشہ ڈرائیور تھا ضروریات پوری نہ کرنے کے باعث گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا? امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر علی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گندم محفوظ کرنے والی گولیاں لاکر خود بھی کھا لیں اور اپنے بیوی اور تین بچیوں کوبھی کھلادیں ? زہر کی گولیاں کھانے سے اکبر علی اور 6 سالہ ایمن اسپتال لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ12 سالہ نادیہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی? ڈاکٹروں نے اکبر علی کی اہلیہ مزمل بی بی اور 15سالہ بینش کا پیٹ صاف کرکے انہیں بچا لیا? جبکہ ہلاک ہونے والوں کی میتیں انکے گھر بھجوا دیں گئیں?