تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چترال سے گرفتار امریکی شہری پشاور منتقل ، تفتیش شروع

جنگ نیوز -
پشاور…انٹیلی جنس ایجنسیوں نے چترال سے گرفتار کئے گئے امریکی شہری کو پشاور منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ?سیکورٹی حکام کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے گیری بروکس فاکنر سے تفتیش کے لئے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے? گیری کو پیر کے روز چترال کے قریب بیمبوریت کے علاقے سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سرحد پار کرکے افغانستان کے صوبے نورستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا ? اس کے قبضے سے پستول رات کی تاریکی میں دیکھنے والا آلہ ، کیمرہ ، خنجر اور معمولی مقدارمیں منشیات برامد ہوئی تھی ? گیری کا دعوی? ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کو قتل کرنے اور امریکی فوج کے ساتھ مل کر طالبان سے لڑنے کے لئے نورستان جانا تھا ? تاہم انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ گیری نے ایسی کوئی وجہ نہیں بتائی جس سے یہ یقین ہوسکے کہ اسامہ بن لادن نورستان میں موجود ہے ? اس کے علاوہ اگر وہ امریکی فوج کے ساتھ مل کر لڑنا چاہتا تھا تو اسے براہ راست پرواز کے ذریعے کابل جانا چاہئے تھا ? حکام کے مطابق گیری فاکنر گذشتہ سات سال کے دوران کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہے اور گذشتہ تین سال کے دوران کئی بار چترال جا چکا ہے ? حکام کا کہنا ہے کہ گیری فاکنر کو کئی سوالوں کے جواب دینے ہیں تاکہ اس کے مقاصد کا صحیح علم ہوسکے ? پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فاکنر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں لگتا ? اسی لیے ماہر نفسیات سے اس کا معائنہ کرانے کی تجویز بھی ہے ?دوسری جانب امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گیری فاکنر تک قونصلر کی رسائی کے لئے درخواست تیار کی جارہی ہے ? تاہم گیری کی دستاویزات دیکھے بغیر اس کے امریکی شہری ہونے کی تصدیق کرنا ممکن نہیں ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.