تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:کرغزستان سے طالبہ گھر پہنچ گئی

جنگ نیوز -
کراچی…کرغزستان میں نسلی فسادات کے بعد پاکستان پہنچنے والی طلبہ سمیعہ رحمان اپنے شہر کراچی پہنچ گئی ہیں?سمیعہ رحمان پنڈی سے تقریبا چوبیس گھنٹے کا طویل سفر طے کرکے جب کراچی کینٹپہنچی تو ان کا استقبال ان کے والدین اور بہن بھائیوں نے کیا? اس موقع پر رقت آمیز جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے? میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے سمیعہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اوش میں ہونے والے فسادات میں موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے?سمیعہ رحمان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے اوش میں رہیں اور ایم بی بی ایس مکمل کے خواب سے کرغرستان گئی تھیں لیکن اوش میں ہونے والے حالیہ فسادات سے وہ اتنی خوفزدہ ہیں کہ وہ اب اپنی بقیہ تعلیم کو مکمل کرنے کے لئے اوش واپس نہیں جائیں گیں? سمیہ رحمان نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے درخواست کی کہ انھیں کراچی یا پھر سندھ کے کسی میڈل کالج میں داخلہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے ڈاکٹر بنے کا خواب پورا کرسکیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.