5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا اسلحہ فراہم کرتا تودہشتگردی کیخلاف جنگ آسان ہوتی، حسین حقانی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو ضروری فوجی آلات فراہم کئے ہوتے تو دہشت گردی کے خلاف آپریشن زیادہ آسان ہوجاتا ?امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو مناسب ہتھیاروں کی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، القاعدہ اور طالبان کا صفایا کرنے کے لئے جنگی ہیلی کاپٹرز کی ضرورت ہے اور امریکا نے دو سال کے عرصے میں صرف آٹھ ایم آئی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر فراہم کئے?انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آئی ایس آئی کے چھ سو افسران ،چار جنرل عہدے کے افسران کا نقصان اٹھا چکا ہے ،دہشت گردی کے واقعات میں پانچ مزید جنرل جاں بحق ہوئے ?حسین حقانی نے کہا کہ جامع فوجی پیکیج کے تحت پاکستان کو جدید ترین گن شپ ہیلی کاپٹرزاور دیگر ہتھیاروں کی ضرورت ہے ?ادھر پنٹاگان کے پریس سیکریٹری جوف مورل نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے اتحادی کی فوجی ضرورت سے آگاہ ہے،اور کئی ایم آئی17 ہیلی کاپٹرز فراہم کرکے ان کی ضرورت پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے?