5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کچھوے کو بھی وڈیو بنانے کا شوق چُرایا
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم …جزائرِ غرب الہند سے سے ملتے ہالینڈ کے جزیرےAruba پر ہالینڈ نیوی کے سارجنٹDick de Bruinکے کیمر ے کو پانی کی لہروں نے اپنے ساتھ کھینچا گویا کچھوے کو اس سے شوٹنگ کرنے کاا جازت نامہ مل گیا?Arubaجزیرے پر تین سال قبل تعینات کیا گیاBruinجزیرے کی خوبصورتی کھوجنے کی مہم پر نکلا تھا جہاں اس کا چھوٹا سا لال رنگ کا کیمرا پانی کی موجوں پر بہتا ہوا چلا گیا?1ہزار1سو میل کا سفر طے کرکے فلوریڈا کے ساحلوں پر پہنچنے والا یہ کیمرا جب اس کے مالک کے پاس واپس پہنچا یا گیاتو اس میں ریکارڈ وڈیوز نے اسے حیران کردیا?منظرِ عام پر آنے والی وڈیو میں زیرِ آب ایک کچھوے نے کیمرے کا اسٹریپ اپنی بازؤں میں ڈالا ہوا ہے اور اس سے پورے سمندر میں مختلف مناظر کی عکسبندی کرنے میں مصروف ہے? زیرِ آب زندگی اور روزمرہ کے سمندری معمولات پر کچھوے کے ہاتھوں بننے والی اس وڈیو کو یو ٹیوب پر اب تک 4لاکھ60ہزار افراد دیکھ چکے ہیں?