تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بالی وڈ کی نئی فلم راون کا لندن میں ورلڈ پریمئر

جنگ نیوز -
لندن ... بالی وڈ کی نئی فلم راون کا لندن میں ورلڈ پریمئر ہوا? لندن کے ساؤتھ بینک میں ہونے والے پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ابھیشک بچن، ایشوریا رائے، جیا بچن، وکرم اور فلم کے ڈائریکٹر منی رتنم موجود? اس موقع پر اپنے پسندیدہ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد جمع تھی? شاہ رخ خان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے? جن کی پریمئر میں شرکت غیر متوقع تھی? راون ہندی اور تامل زبانوں میں فلمائی گئی ہے? جس میں ایشوریا کلاسیکل ڈانسر راگنی کا کردار ادا کررہی ہیں? جبکہ ابھیشک بِیرا کا منفی رول نبھارہے ہیں? راون بھارت اور برطانیہ میں کل ریلیز کی جارہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.