5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برٹش پیٹرولیم کانقصانات کے ازالے کیلئے20 ارب ڈالر کا فنڈ قائم
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... برٹش پیٹرولیم نے خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے بیس ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا? کمپنی نے اس سال شیئر ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ کی ادائیگی نہ کرنے اور دس ارب ڈالر کے اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا?امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں برٹش پیٹرولیم حکام کے ساتھ چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد کمپنی کی جانب سے نقصانات کے ازالے کیلئے بیس ارب ڈالر کے خصوصی فنڈ کے قیام اعلان کیا? اور بتایا کہ کمپنی آئل رِگ کے فارغ کردیے جانے والے کارکنوں کیلئے بھی الگ سے دس کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کیلئے بھی راضی ہوگئی ہے? برٹش پیٹرولیم بیس ارب ڈالر فنڈ کی مد میں ہر سال پانچ ارب ڈالر ادا کریگا? اوباما کا کہنا تھا کہ بیس ارب ڈالر کوئی حد نہیں? مزید ضرورت ہوئی تو کمپنی اس کی بھی ادائیگی کریگی? برٹش پیٹرولیم کے چیئرمین کارل ہینرک سوین برگ نے بحران پیدا ہونے پر امریکی قوم سے معافی مانگی? اور کہا کہ متاثرہ لوگوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کو پہنچنے والے ماحولیاتی اور معاشی نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا?