تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارت :رخصتی میں رونے کی ختم ہوتی رسم کو زندہ رکھنے کیلئے انوکھا مقابلہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی ... بھارت میں شادی کے موقع پر رخصتی کے دوران لڑکیوں کے رونے کی ختم ہوتی رسم کو زندہ رکھنے کے لیے ایک انوکھا مقابلہ منعقد ہوا?بھارتی ریاست اڑیسا کے قصبہ کونارک میں ایک ادارے نے رونے کے مقابلہ کا اہتمام کیا ?مقابلے میں شریک 20 میں سے بیشتر خواتین عمر رسیدہ تھیں?اس تقریب کے دوران آنسو بہاتے ہوئے رخصتی کے گیت گائے گئے اور آہ وزاری کا مظاہرہ کیا گیا ? منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کا مقصد رخصتی کے موقع پر لڑکیوں کے رونے کی روایت کو زندہ رکھنا ہے جسے بھارتی خواتین بھولتی جارہی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.