5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی ایران کے خلاف پابندیاں لگادیں
جنگ نیوز -
بات چیت کیلئے شرائط کا اعلان جلد کریں گے، محمود احمدی نژاد
واشنگٹن ... اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی ایران کے خلاف پابندیاں لگادیں? ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ بات چیت کیلئے تیار ہیں? مگر عالمی قوتیں مذاکرات کی میز پر اچھے بچے کی طرح بیٹھنے کی تمیز سیکھیں? ادھر ایران نے برطانیہ، فرانس اور سویڈن سمیت مغربی ممالک پر دہشت گرد گروپ کی حمایت کا الزام لگادیا?واشنگٹن میں وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی جوہری اور میزائل پروگرام کو فنڈز فراہم کرنے میں مدد کرنے والے اداروں اور شخصیات کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے? بلیک لسٹ میں ایک سرکاری بینک، شپنگ لائنز سے متعلق کئی کمپنیز اور انقلابی گارڈز کی ایئرفورس اور میزائل کمانڈز شامل ہیں? صدر احمدی نژاد نے شہرِ کرد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب سے بات چیت کیلئے شرائط کا اعلان جلد کریں گے? مگر پہلے عالمی قوتوں کو پابندیاں لگانے کی سزا دینا چاہتے ہیں? اور انہیں یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ اچھے بچے کی طرح اور کیسے ایرانی قوم سے بات چیت کی جائے? ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک جلاوطن دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنے پر تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا? لندن میں دفتر خارجہ نے ایرانی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کسی بھی جگہ ہونے والی دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے?