5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نوشہرمیں پولیس کانسٹیبل کا گھردھماکے سے تباہ
جنگ نیوز -
نوشہرمیں پولیس کانسٹیبل کا گھردھماکے سے تباہ
نوشہرہ…نوشہرہ میں شرپسندوں نے پولیس کانسٹیبل کے گھر کودھماکہ خیز مواد سے اڑادیا?پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بدرشی میں واقع پولیس کانسٹیبل ظاہر شاہ کے گھر کو شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاتاہم گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا?پولیس کے مطابق کانسٹیبل ظاہرشاہ کے گھر پرپانچ روز قبل مقامی طالبان کمانڈراور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ بھی کی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل ظاہرشاہ،بھائی ظہوراوربہن ثناشدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ گھرخالی کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل ہوگئے تھے?