تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تشدد کا شکار فلپائنی نژاد خاتون دو بچیوں سمیت بازیاب،شوہر گرفتار

جنگ نیوز -
تشدد کا شکار فلپائنی نژاد خاتون دو بچیوں سمیت بازیاب،شوہر گرفتار

راول پنڈی …راول پنڈی پولیس نے شوہر کے تشدد کا شکار فلپائنی نژاد خاتون کو دو بچیوں سمیت بازیاب کرا کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے? پولیس تھانہ گنجمنڈی نے فلپائنی نژاد خاتون علینہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محلہ اکال گڑھ کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور سید سعد شاہ نامی شخص کو بیوی پر تشدد کرنے پر گرفتار کر لیا اور فلپائنی خاتون علینہ اور اس کی دو بچیوں کو بازیاب کرا لیا? پولیس نے فلپائنی نژاد خاتون کو خواتین پولیس سٹیشن راولپنڈی منتقل کر دیا ہے? علینہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کا شوہر سعد اس پر تشدد کرتا ہے، کمرے میں بند رکھتا ہے اور مار پیٹ کرنے کے علاوہ اس کی پینتیس لاکھ روپے کی رقم اور زیورات پر بھی قبضہ کر رکھا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.