تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فرانس،پاکستانی کمیونٹی قانون و سول سوسائٹی کا احترام کرے

جنگ نیوز - پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ان ممالک کی ترقی کیلئے بھرپور طریقے سے اپنا کردارادا کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے قانون اور سول سوسائٹی کا مکمل احترام کرنا چاہئے?یہ بات ?فرانس میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شاھین اختر نے، جوپاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے کوآرڈنیٹراور بزنس کمیونٹی کے چیرمین بھی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی? ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والوں کو ہمشہ شرمندگی اور ناکامیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا? ہم کمیونٹی کو کھبی مایوس نہیں کریں گے? ان کا کہنا تھا کہ میں دیار غیر میں انسانیت اورخصوصی طور پر اپنی کمیونٹی کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں اور کمیونٹی کابھی مشکور ہیں جس نے ہمشہ میرے ساتھ تعاون کیا? انہوں نے کہا اصل مسلئہ عوام اورکمیونٹی کی بلاامتیازخدمت ہے چاہے وہ کسی بھی حوالے سے کی جائے? میں بنیادی طور پر مسلم لیگی نظریات کاحامی ہوں مگر میرے نزدیگ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہ نما بھی قابل احترام اور محترم ہیں? دیار غیر میں ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور اپنی اپنی سیاسی وابستگی اور نظریات کے باوجود ہم ملک و قوم کی خاطر ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہو جانا چاہیے جس کا ہم اکثروبیشتر مظاہرہ بھی کرتے ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.