5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور میں غربت سے تنگ آئے ایک اور شخص کی خودکشی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں معاشی حالات سے تنگ ایک اور شخص نے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کرلی ?پچیس سالہ ندیم اپنے دو چھوٹے بھائیوں اور دو بہنوں کی کفالت کرتا تھا?ندیم کے اہل خانہ کا کہناہے کہ وہ7لاکھ روپے کا مقروض تھا? جس کی عدم ادائیگی پر وہ سخت ڈپریشن کا شکار تھا?جس پر ندیم نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی، ندیم کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے ?