تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارے اورا خوت کا درس دیا،رؤ ف صدیقی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کے قیام کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے?اس سلسلے میں وزارت صنعت وتجارت کے حق پرست صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی نے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدودیگراراکین کے ہمراہ سنی رہبرکونسل کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اورمعروف شیعہ عالم دین طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہوں پرملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایااوران سے شہرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوجاری رکھنے اوربھائی چارے کی فضاء کے قیام کیلئے تعاون کی اپیل کی?عبدالرؤف صدیقی نے کہاکہ الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارے ،اخوت ومحبت کادرس دیاہے اورماضی میں قائدتحریک الطاف حسین کی کوششوں کے نتیجے میں نہ صرف شہربلکہ صوبے سے فرقہ واریت کاخاتمہ ممکن ہوسکا? انہوں نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھرکراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے?انہوں نے کہاکہ ایسے اہم اور کڑے وقت میں جبکہ پاکستان میں خطرات منڈلارہے ہیں لہ?ذاعلماء کرام کو ایک مرتبہ پھرقیام امن کیلئے اپناکرداراداکرنا چاہئے اوراتحادبین المسلمین کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خطبات میں اتحادومحبت کادرس دینا چاہئے?اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اورطالب جوہری نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضاء کے قیام کیلئے الطاف حسین کی خدمات کوسراہااور کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے جس طرح تمام مسالک ومذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کوایک دوسرے کے قریب کیاہے اسے کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا?انہوں نے شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اوربھائی چارے کی فضاء کے قیام کیلئے اپنے بھرپورتعاون کیایقین دلایا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.