تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو ذہنی پر یشانی میں مبتلا کیا ہواہے ،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بجلی کی طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کے ای ایس سی کی ہٹ دھرمی ،نااہلی وناکامی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی کئی کئی گھنٹوں عدم فراہم نے شہریوں کو ذہنی پر یشانی میں مبتلاکردیاہے? ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کے ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے شہرمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات وپریشانیوں کا سامناہے اوروہ احتجاج پر مجبورہورہے ہیں جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کی صنعتی وتجارتی سرگرمیاں بھی شدیدمتاثرہیں?رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب بجلی کے نرخوں میں ہرماہ اضافہ کیاجارہاہے اورشہریوں کواضافی بلنگ کی جاری ہے جبکہ دوسری جانب سے شہری بجلی سے محروم ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے?رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں بجلی کی عدم فراہمی نے کراچی کے شہریوں کوذہنی اذیت میں مبتلاکردیاہے جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ مسلسل ہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہی ہے اوربجلی کی پیداوار بڑھاکرلوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے بجائے الٹا لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کررہی ہے جس سے شہریوں میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے ?رابطہ کمیٹی نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ مزیدہوش باء اضافے کے بعد کراچی کے شہری مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پرمجبورہیں جبکہ تمام معاشی پریشانیوں اورتنگ دستی کے باوجودکراچی کے شہری بجلی کے بل ہرماہ باقاعدگی سے جمع کرواتے ہیں اس کے باوجودانہیں ضرورت کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے?رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر اور ملک میں معاشی استحکام کے بغیر ترقی کا پیہ نہیں چل سکتا ہے اورا گر ای ایس سی کی انتظامیہ کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہا تو صنعتی و تجارتی مراکز سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری سر اپا احتجاج ہونگے?رابطہ کمیٹی نے وزیراعلی? سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں کے ای ایس سی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور نوٹس لیں اور شہریوں کو ذہنی پر یشانی نجات سے دلانے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کے ای ایس سی کو پابندکیاجائے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.