5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغزستان سے آنیوالے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے طلبہ گھروں کو پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ملتان…کرغزستان سے آنیوالے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے طلبہ بھی اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ?کرغزستان سے آنے والاڈیرہ غازی خان کے پسماندہ علاقے بستی کنڈے والا کا طالبعلم غلام عباس جب گھر پہنچا تو بستی والوں نے ہار پہنا کر اس کا استقبال کیا?غلام عباس کا کہناتھا کہ وہ چھ سالہ کورس مکمل کرکے امتحان دے چکا ہے تاہم ابھی تک اسے ڈگری نہیں ملی ہے ?جبکہ ملتان کے شیراز شاہ کا بس اسٹینڈ پر ہی اس کے گھر والوں نے استقبال کیا?شیراز شاہ کا کہناتھا کہ اس کی وطن واپسی کی امیدختم ہوچکی تھی ?