5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملائیشیا پناہ گزینوں کیلئے خطرناک ملک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
جنگ نیوز -
کوالالمپور…جنگ نیوز… انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ملائیشیا پناہ گزینوں کیلئے خطرناک ملک ہے ? رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پناہ گزینوں کیلئے ملائیشیا ایک ایسا ملک ہے جہاں پر انھیں گرفتارکرکے ہراساں کیے جانے اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھے جانے کے قوی امکانات ہیں? ملائیشیا میں زیادہ تارکین وطن کا تعلق میانمر سے ہے ?ملائیشیا نے ابھی تک پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط نہیں کیے ہیں?