تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

رانانوید کی پابندی اور جرمانے کیخلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی

جنگ نیوز -
لاہور . . . ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن پرایک سال کی پابندی اورجرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت کل ہو گی ?اپیل کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ثالث جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادرکریں گے ? دورہ آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی سی بی نے رانا نوید الحسن پرایک سال کی پابندی اوربیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا ?اس سے قبل شعیب ملک کی ایک سال کی پابندی کو ختم اورجرمانہ کو نصف کیا جا چکا ہے اسی طرح اکمل برادران کا جرمانہ نصف شاہد آفریدی کا جرمانہ ختم اور یونس خان پرعائد غیرمعینہ پابندی کو ختم کیا جا چکا ہے? رانا نوید الحسن کے ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح سلوک کیا جائیگا اور ان کی ایک سال کی پابندی کو ختم اورجرمانے کو نصف کیئے جانے کا اعلان کل کیا جاسکتاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.