5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چارشدت پسند ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے اڑہنگ اور ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک جب کہ دیگر سات زخمی ہوگئے?کارروائی کے بعد شدت پسند علاقے سے فرار ہوکر پہاڑی علاقوں میں روپوش ہوگئے?اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ دس ہفتوں سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک شدت پسندوں کے ایک سو پچاس ٹھکانے تباہ جبکہ ساڑھے بارہ سوسے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں?