تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ٹوبہ ٹیک سنگھ :جعلی پیر نے14سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ… ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعلی پیر نے14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا جبکہ لاش نہر میں پھینک دی جسے22گھنٹے کی تلاش کے بعد نکال لیا گیا?پولیس ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک521 گ ب میں فیصل آباد کا رہائشی جعلی پیر زاہد نے مقامی14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس قتل کردیا،بچے کی گمشدگی پراہل خانہ نے شک کی بناہ پر جعلی پیر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا?پولیس کی تفتیش کے دوران جعلی پیر زاہد نے بتایا کہ اس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی?بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاش کو22گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد نکال کر مقدمہ درج کرلیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.