تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کینیڈا :نامعلوم افراد چڑیا گھر کے دو اونٹ اور شیر لے کر فرار

جنگ نیوز -
مونٹریال…جنگ نیوز…کینیڈا میں نامعلوم افراد چڑیا گھر کے دو اونٹ اور شیر کو ٹرک سمیت لے کر فرار ہوگئے? پولیس کے ترجمان رچرڈ گگنے کے مطابق چوری سینٹ لیبر کے علاقے سے کی گئی جہاں گزشتہ رات عملے کے ارکان ٹرک اور ٹریلر ایک موٹل کے باہر کھڑے کرکے خود سوگئے جنہیں نامعلوم افراد لے کر فرار ہوگئے ? چڑیا گھر کے حکام نے اونٹوں اور شیر کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 20 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے تاکہ چوری شدہ جانوروں کا سراغ لگایا جاسکے? چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں گرمی کے باعث جانوروں کی صحت متاثر نہ ہوجائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.