تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

غیرقانونی ہتھیاروں کے خلاف جنوبی کوریا کا بین الاقوامی تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ

جنگ نیوز -
سیئول…جنگ نیوز…شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیاروں کی آزادانہ نقل وحمل روکنے کیلئے جنوبی کوریا نے بین الاقوامی تنظیم پی ایس آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا? سرکاری ذرائع کے مطابق اس تنظیم کے ارکان کو یہ حق حاصل ہے کہ اگر کوئی بحری جہاز یا کشتی اسلحہ سمیت یا مشکوک حالت میں ان کی حدود سے گزرے تو وہ اسے روک سکتے ہیں? انہوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا نے اپنے حریف ملک سے تجارتی روابط ختم کردیئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل شمالی کوریا کے خلاف سخت قسم کی قرار داد بھی پاس کرے? یاد رہے کہ مارچ میں جنوبی کوریا کا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا تھا جس بارے اس کا الزام ہے کہ اس کی تباہی میں شمالی کوریا ملوث ہے? اس واقعہ میں عملے کے 46 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.