5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پولینڈ کی کوہ پیما ٹیم کے ٹو اور براڈ پیک سر کرنے پاکستان پہنچ گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پولینڈ کی نو رکنی ٹیم پہاڑی چوٹیاں کے ٹو اور براڈ پیک سر کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی، ٹیم میں شامل اکسٹھ سالہ خاتون انا چوتھی دفعہ دنیا کی مشکل ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش کریں گی? کے ٹو سر کرنے کی مہم پر جانے سے پہلے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم کے لیڈر بوگیو سلا(bogusla) نے کہا کہ ان کی ٹیم رواں مہم کے علاوہ سردیوں کے موسم میں بھی ان ہی چوٹیوں کو دوبارہ سر کرنے کی کوشش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے?اکسٹھ سالہ انا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں کوہ پیمائی کے حوالے سے دلچسپ اور حیران کن تجربات رکھتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پولش ٹیم اپنے ساتھ طبعی سہولیات کے حوالے سے کافی سامان پاکستان لائی ہے جسے واپسی پر مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا ، نو رکنی ٹیم میں تین خواتین کوہ پیما بھی شامل ہیں،پولش ٹیم پاکستان میں خواتین کی مہم جوئی کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی تیار کرے گی،