5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹبال ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپین اٹلی اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر
جنگ نیوز -
نیل اسپروٹ…فیفا ورلڈ کپ 2010 میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا ، دفاعی چیمپین اٹلی اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا? گروپ ایف میں دفاعی چیمپین اٹلی اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ، کھیل کے ساتویں منٹ میں سمیلٹز نے گیند کو جال میں پھینک کر نیوزی لینڈ کو برتری دلادی ، لیکن کیوی ٹیم کی سبقت زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی ، اٹھائیسوں منٹ میں کیوی پلیئر اسمتھ کے فاؤل پر ریفری نے انہیں یلو کارڈ دکھاتے ہوئے اٹلی کو پینلٹی ایوارڈ کردی، جس پر یکوینٹا نے گیند کو جال کی راہ دکھا دی ، وقفے تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ، وقفے کے بعد دونوں ٹیموں نے گول بنانے کی کوشش کی ، لیکن کسی بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکی?اور اس طرح نیوزی لینڈ نے اٹلی کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابر کھیل کر اپ سیٹ کردیا ? اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں پیراگوئے نے سلواکیہ کو دو صفر سے شکست دے دی ?تیسرا میچ برازیل اور آئیوری کوسٹ کے درمیان کھیلا جائے گا ?