تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مظفرگڑھ:اراضی کے تنازعے پر مسلح تصادم، بچی سمیت دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
مظفرگڑھ…مظفرگڑھ کے نواحی قصبے سناواں میں اراضی کے تنازعے پر دوگروپوں میں مسلح تصادم کے دوران دو سالہ بچی سمیت دو افراد ہلاک اور دس شدید زخمی ہوگئے? پولیس کے مطابق مناواں شوگر ملز لنک روڈ پر زرعی زمین کے تنازعے پر چانڈیہ اور سناواں برادری میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شیرمحمد چانڈیو اور اسکی دو سالہ نواسی ثمینہ ہلاک ہوگئے جبکہ دونوں جانب سے دس افراد شدید زخمی ہوئے? بعدازاں چانڈیہ برادری کے لوگوں نے کوٹ ادو روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی?چانڈیہ برادری کے لوگوں کا کہنا تھا کہ سناواں برادری کے لوگوں نے انکے گھروں پر حملہ کیا اور کئی گھروں کو آگ لگادی جس کے باعث دوسالہ بچی ثمینہ جھلس کر جاں بحق ہوئی?پولیس نے سناواں برادری کے دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.