5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اوچ شریف: خاتون پر کتے چھوڑنے کے واقعہ کا نوٹس لیاجائے ، شعبہ خواتین
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے اوچ شریف میں زمیندار کی جانب سے خاتون پر کتے چھوڑ نے اور مظلوم خاتون کو بچانے کیلئے آنے والے افراد پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو انسانیت کی کھلی تذلیل قرار دیا ہے ?اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی ، انصافی اور ظلم کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جاگیردار ، وڈیرے ، زمیندار اور بااثر افراد اپنے آپ کو آئین و قانون سے ماورا تصور کررہے ہیں ? شعبہ خواتین نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ اوچ شریف میں زمیندار کی جانب سے خاتون پر کتے چھوڑنے کے وحشیانہ اقدام کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، ملک کے منتخب ایوانوں میں منظور کئے گئے خواتین کے تحفظ کے بلوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے اور اس میں ملوث زمینداراور اس کے حواریوں کو گرفتار کرکے آئین و قانون کے تحت سخت سے سخت ترین سزا دی جائے ?