تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

علماء اور عوام فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنادیں ،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جارہی ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بے گناہ افراد کا قتل فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا حصہ ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے کراچی کا امن غارت کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکاکر شہر کا امن خراب کیاجاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش سے ہوشیار رہیں ، سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور اپنے اتحاد سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنادیں۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم ناظم آباد کے ہمدرد ساجدحسین سمیت جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ساجد حسین سمیت تمام بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کے ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.