تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نااہل لیگ نے جعلی ڈگری والوں کوقوم پر مسلط کیا،تحریک انصاف

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عوام بڑی جماعتوں سے مایوس ہوکر تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ بڑی جماعتوں نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے ، عمران خان ملک کا واحد لیڈر ہے جواصولوں کی سیاست کررہے ہیں،یہ باتیں انہوں نے پارٹی دفترمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔ ان کاکہناتھاکہ پی پی160 کے ضمنی الیکشن کے بعد ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، پی پی 160 میں 20 ہزار سے زائد ووٹ دے کر عوام نے ن لیگ کے غرور کا بت توڑ دیا ہے ۔پنجاب کے حکمرانوں کی تحریک انصاف نے وہ چوری پکڑی جو پچھلے کئی سالوں سے دھاندلی کے ذریعے جعلی ووٹوں کے ذریعے اور عوام کو بیوقوف بناتے رہے ہیں۔ نااہل لیگ کا پنجاب سے جلدبوریا بستر گول ہونے والا ہے۔نااہل لیگ نے غریب قوم کااربوں روپے ضائع کر کے دونمبر جعلی ڈگریوں والوں کو قوم پر مسلط کیا اورجعلی ڈگری والوں کی وجہ سے دوبارہ انتخابات پرغریب قوم کے اربوں روپے لگ ر ہے ہیں جس کی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.