تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہالاناکہ میں دھماکے پردرد دل رکھنے والا ہر شخص دکھی ہے ، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ہالا ناکہ حیدرآباد میں ٹرک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ہالا ناکہ کے مقام پر ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر ہر درد مند دل رکھنے والا انسان دکھی ہے ۔ الطاف حسین نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے سانحات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔ الطاف حسین نے ٹرک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا اور سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی ۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعاکی ۔ دریں اثناء الطاف حسین نے حیدرآباد کے حق پرست نمائندگان ، ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں اور زخمیوں کی زندگی کے تحفظ کیلئے خون کے عطیات دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.