5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رواں سال یوریا کھاد کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت27فیصد زائد
جنگ نیوز -
کراچی…مئی 2010کے دوران یوریا کھاد کی فروخت اسی عرصے میں گذشتہ سال مئی کے مقابلے27فی صد زائد رہی ۔نیشنل فرٹیلائزر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 2.45 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ مستحکم رہی اور مئی 2010 کے دوران 5 لاکھ 91000 میٹرک ٹن یوریا فروخت ہوئی، فاسفیٹ کی طلب میں کمی دیکھی گئی اور سالانہ بنیاد پر 16فیصد کی کمی واقعہ ہوئی۔ رواں سال کے 5 ماہ کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں ایک فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، مقامی پیداوار میں 3فیصد کا اضافہ اور یوریا کی درآمد میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔