تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش جہلم اور منڈی بہاوالدین میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کوٹلی میں 11، راولاکوٹ 8، سیالکوٹ 5، بالاکوٹ اور گڑی ڈوپٹہ 4جب کہ کاکول میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.