5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
الطاف حسین کی جانب سے ملتان پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے کاچیک پیش
جنگ نیوز -
ملتان…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور سیف یار خان نے ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم سے ملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ملتان پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا،بعدازاں انہوں نے پریس کلب کے صدر کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ بھی کیا ۔ شکیل انجم نیبعد ازاں اپنی اورپریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم ملتان کے زونل کمیٹی کے انچارج کرامت علی وزونل کمیٹی کے اراکین اور پریس کلب کے ممبران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ الطاف حسین نے گزشتہ دنوں ملتان پریس کلب کے اراکین کے کراچی میں نائن زیرودورے کے موقع پرپریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کااعلان کیاتھا۔