5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایران کو تیل کی آمدنی میں 24.3 فیصد کمی کا سامنا
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران کی تیل کے شعبے کی آمدنی 11 ماہ کے دوران 24.3 فیصد کمی کے ساتھ 59 ارب 55 کروڑ ڈالر رہ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی کساد بازاری کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی آنے سے برآمدات میں سست روی ریکارڈ کی گئی ۔ تیل برآمد اورپیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے بڑے رکن ایران کی آمدن کا بڑا ذریعہ تیل ہے ۔