5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چین میں لگنے والی آگ نے کئی صوبوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… شمال مشرقی چین میں لگنے والی آگ نے کئی صوبوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ گزشتہ روز منگولیا کے پہاڑوں میں بھڑکنے والی آگ نے پڑوسی صوبوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ چینی حکام کے مطابق 9 ہزار سے زائد اہلکار آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں اورچینی نیشنل فارسیٹ فائر پروونشن ہیڈ کوارٹر نے ریڈ الرٹ وارننگ بھی جاری کردی ہے تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ چینی حکام نے امیدظاہر کی ہے کہ آگ پر بہت جلد قابو پالیاجائے گا۔