5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب کابینہ میں ردو بدل ،چار وزارتیں تبدیل
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے صوبائی کابینہ میں متعدد تبدیلیاں سامنے آئی ہیں،جبکہ ذرائع نے مزید ردو بدل کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق سابق وزیربلدیات دوست محمدکھوسہ کو وزیرصنعت وتجارت پنجاب،سابق صوبائی وزیراسپیشل ایجوکیشن اقبال چن کو وزیر جیل خانہ جات پنجاب،خوراک کے سابق صوبائی وزیر ندیم کامران کوزکوٰ ة وعشر کا صوبائی وزیراور سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب چودھری عبدالغفورکوزیر خوراک پنجاب کے قلمدان سونپے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔