تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

روزمرہ استعمال کی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دورہوگئی ہے،ارکان سندھ اسمبلی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ غربت اور مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی سطح پرانقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ غربت،بے روزگاری اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے باعث ملک بھرکے غریب طبقہ کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل بن چکاہے اورغریب عوام اپنے بچوں سمیت خودکشی کرنے پرمجبورہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں بجلی گیس اورروزمرہ استعمال کی دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدچینی کے مصنوعی قلت اورمہنگے داموں فروخت کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں جس کانوٹس لینااورذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کرناحکومت کابنیادی فرض ہے۔حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ صوبہ سندھ میں غریب عوام کومہنگائی اوربے روزگاری کے عذاب سے نجات دلائی جائے اورعوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سرکاری سطح پرانقلابی اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔دریں اثناء حق پر ست ارکان اسمبلی طیب حسین اور وسیم حسین نے دادوکے رہائشی صابرسومروکے قتل پرگہرے دکھ اورافسوس کاظہارکیاہے ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اخباری اطلاعات کے مطابق صابرسومروکوچارماہ قبل پولیس نے گرفتارکیاتھااوراس کی گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی تھی۔حق پرست اراکین اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری اوروزیرعظم سید یوسف گیلانی سے مطالبہ کیاکہ صابرسومروکے قتل کے واقعے کی غیرجابندارنہ تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو سخت ترین سزادی جائے۔انہوں نے صابرسومروکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کابھی اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.