تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان نے معاشی اصلاحات کیلئے اچھے اقدامات کئے ،آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان نے معاشی اصلاحات کیلئے اچھے اقدامات کیے ہیں۔ اور گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر کے ریسکیو پیکیج کیلئے اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے۔ واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران ڈومینیک اسٹراس کاہن کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات کی لہر کی وجہ سے پاکستان کو ایک عام حالات والا ملک نہیں کہا جاسکتا۔ مگر اس کے باوجود پاکستانی حکومت نے معاشی بہتری کیلئے مناسب اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ میں تاخیر اور توانائی کی قیمتوں پر سوالات کے باوجود آئی ایم ایف سے گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر کے پیکیج کیلئے پاکستان کا اپنے وعدوں پر عمل قابل تعریف ہے۔ آئی ایم ایف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں کافی تشویش تو موجود ہے۔ مگر کوئی حقیقی مسئلہ نہیں۔ اور پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسٹراس کاہن نے فرینڈز آف پاکستان سے کہا کہ وہ بھی امداد کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.