تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اپنا کا سالانہ کنونشن کل سے ڈیلس میں شروع ہورہا ہے

جنگ نیوز -
ڈیلس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... امریکہ اورکینیڈا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ایسوسی ایشن فزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ(اپنا) کا سالانہ کنونشن کل سے ڈیلس میں شروع ہو رہا ہے۔کنونشن میں تعلیمی،سیاسی،سماجی،ادبی،ثقافتی اور دیگر شعبوں پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ جن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ کنونشن میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،رکن قومی اسمبلی ماروی میمن ،نفیسہ شاہ سمیت متعدد سیاسی رہنما شریک ہوں گے جبکہ منتظمین نے خصوصی طور پر محفل مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔کنویشن3جولائی تک جاری رہے گا۔اس موقع پر محفل مشاعرہ بھی ہوگا ۔جس کا اہتمام ڈاکٹر امان اللہ خان کر رہے ہیں،جس میں پاکستانی شعراء کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔کنونشن کے پروگرامات کا میڈیا اسپانسر جیو ٹی وی ہے جبکہ ادبی محفل کا اہتمام معروف پروگرام سفیرپاکستان کے وقار احمد خان کر رہے ہیں ۔ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کیلئے ہوٹل میں پندرہ سو کمرے بک کرالئے گئے ۔جہاں پر براہ راست جیوکے نیوز اورانٹرٹینمنٹ چینلز دکھائے جاسکی گے۔کنونشن کے چیئرمین ڈاکٹر جلیل اور شریک چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود کاکہنا ہے کہ کنونشن کمیٹی نے تقریب کو بھرپور اور یادگار بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی گئی ہے ۔مشاعرہ اور محفل موسیقی کے پروگرامات بعد ازاں جیو ٹی وی پر نشر بھی کئے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.