تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جنرل میک کرسٹل کابرطرفی کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

جنگ نیوز -
جنرل میک کرسٹل کابرطرفی کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

واشنگٹن…امریکی جنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے افغانستان میں اتحادی فورسز کے کمانڈر کی حیثیت سے برطرفی کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی فوج کے ترجمان کرنل تھامس کولنز نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ جنرل میک کرسٹل نے آرمی کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات جمع نہیں کرائے۔ اس لیے ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کب فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ میک کرسٹل کو امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ ہفتے ایک جریدے کو انٹرویو میں سول انتظامیہ کے خلاف نازیبا ریمارکس دینے پر برطرف کردیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.