5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا میں مبینہ طورپر روس کیلئے جاسوسی کے الزام پر10 افراد گرفتار
جنگ نیوز -
امریکا میں مبینہ طورپر روس کیلئے جاسوسی کے الزام پر10 افراد گرفتار
واشنگٹن…امریکا میں مبینہ طورپر روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ۔ حکام کے مطابق امریکا میں مبینہ روسی جاسوسوں کے ایک گروپ کوگرفتار کیا گیا ہے ۔انھیں بوسٹن ،نیویارک ، نیوجرسی ، ورجینیا،آرلنگٹن اوردیگرشہروں سے حراست میں لیا گیا ۔وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کئی سالوں کی تحقیقات کے بعد مشتبہ جاسوس گرفتار کیے گئے ہیں ان پرامریکی سرزمین پر مبینہ طور پر ایک لمبے عرصے کے لیے خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور غیر ملکی حکومت کے لیے بطور ایجنٹ کام کرنے کاالزام ہے۔اس جرم کے تحت انھیں زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی قید ہو سکتی ہے گرفتار افراد میں سے نو پر منی لانڈرنگ کا کیس بھی چلایا جائے گا۔ان میں سے پانچ افرادکومین ہیٹن کورٹ ،تین کوورجینیا کی فیڈرل کورٹ اوردو کوبوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔ محکمہ انصاف کے مطابق جاسوس گروپ کو روسی خفیہ ایجنسی ایس وی آر نے پالیسی سازی کے عمل میں داخل ہونے کے لیے تربیت فراہم کی اوران میں سے بعض افراد1990 سے امریکا میں مقیم ہیں۔